ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل روبینہ علی کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کا دورہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل روبینہ علی کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل روبینہ علی نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 74 گ ب ون اور ٹو کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ طالبات کو بہتر اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments