ٹو بہ :ڈپٹی کمشنر ماہم آصف نے نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کی
واسا شکایت سیل، مون سون کیمپ، ہڈا روڑی ڈسپوزل سٹیشن، انڈر پاسز کا دورہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے بارش کے دوران نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کی ،ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے بارش شروع ہوتے ہی فیلڈ میں رہ کر ضلع بھر میں نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم، واسا شکایت سیل، مون سون کیمپ، ہڈا روڑی ڈسپوزل اسٹیشن، انڈر پاسز اور دیگر حساس مقامات کا دورہ کیا اور تمام ڈسپوزل پمپس، ڈی واٹرنگ مشینوں اور بیک اپ جنریٹرز کو ہر وقت فعال رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments