چنیوٹ:سیلابی صورتحال، ڈپٹی کمشنر کا موضع ساہمل کا دورہ
ایکسین ایریگیشن نے ڈپٹی کمشنر کو حفاظتی بندوں کی صورتحال پر بریفنگ دی
چنیوٹ، بھوانہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے تحصیل بھوانہ کے علاقے موضع ساہمل کا دورہ کرکے دریائے چناب میں پانی کی صورتحال، حفاظتی بندوں اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ شینا اعظم، ایکسین ایریگیشن، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 طاہرہ خان اور دیگر متعلقہ افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایکسین ایریگیشن نے ڈپٹی کمشنر کو دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ، حفاظتی بندوں کی موجودہ حالت اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اہلِ علاقہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور ضرورت پڑنے پر بروقت محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments