ایف ڈی اے ،سال میں 74 کروڑ سے زائد ریونیو وصول

ایف ڈی اے ،سال میں 74 کروڑ سے زائد ریونیو وصول

ڈائریکٹر جنرل کا اجلاس ، آئندہ مالی سال کی مجوزہ حکمت عملی پر بریفنگ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) نے گزشتہ مالی سال کے دوران مختلف مدات سے مجموعی طور پر 74 کروڑ روپے سے زائد ریونیو وصول کیا۔ اس امر کا انکشاف ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں گزشتہ مالی سال کی ریونیو کارکردگی کا جائزہ اور رواں مالی سال کے اہداف کے حصول کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے مختلف مدات میں حاصل ہونے والی آمدن، ریونیو میں اضافے کے امکانات اور آئندہ مالی سال کی مجوزہ حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز جنید حسن منج، قیصر جاوید، افنان سعید سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عدنان شہزاد، افضال انصاری، بلال احمد اور دیگر افسر بھی شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...