پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش، عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صدر آئی ایل ایم ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
اس سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور عوام، خصوصاً متوسط اور کم آمدن والے طبقات، شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں عوامی مشکلات کو مدنظر رکھا جائے ، بلاجواز اضافہ روکا جائے اور مہنگائی میں کمی کیلئے مؤثر معاشی پالیسیاں اختیار کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments