جدید پیشہ ورانہ تربیت یافتہ پولیس فورس ناگزیر ، وزیراعلیٰ

جدید پیشہ ورانہ تربیت یافتہ پولیس فورس ناگزیر ، وزیراعلیٰ

ریکروٹس کیریئر کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت مقدم رکھیں مراد علی شاہ کا سعید آباد میں ریکروٹ ٹریننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے جدید، پیشہ ورانہ تربیت یافتہ اور عوام پر مرکوز پولیس فورس ناگزیر ہے ۔وزیر اعلیٰ نے شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد میں ریکروٹ ٹریننگ کورس کی 132ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے 315 خواتین اہلکاروں سمیت تربیت مکمل کرنے والے 974 نئے ریکروٹس کو مبارکباد دی اور انہیں سندھ پولیس کی نفری میں ایک تازہ اور قابل اضافہ قرار دیا۔

تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک، ڈی آئی جی ٹریننگ فیض اللہ کوریجو، پرنسپل شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج ایس ایس پی عدیل چانڈیو، سینئر پولیس افسران، سول سوسائٹی کے ارکان اور تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس کے اہل خانہ نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات اور اعزازی شیلڈز تقسیم کیں اور بعد ازاں یادگاری شیلڈ بھی وصول کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...