ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر  ہسپتال میانوالی کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال ایمر جنسی سمیت جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

 انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جا نیوالی علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا، جس پرانہوں نے اطمینا ن کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو سرکاری ادویات اور علا ج معالجہ کی تما م بنیادی سہولیات فراہم کی جا ئیں۔

انہوں نے ستھرا پنجاب اور میونسپل کمیٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے احاطے میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ہارون طاہر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...