5میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کا اضافی چارج تفویض
چارج 3ماہ کیلئے یا مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک دیاجائے گا :نوٹیفکیشن جاری
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) گورنر پنجاب کے احکامات پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کی5میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی چارج 3 ماہ کے لیے یا مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک، جو بھی پہلے ہو، دیا جائے گا۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کو چارج سونپا گیا ۔
فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا اضافی چارج پرنسپل فیصل آباد میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد فیصل بلال لودھی کو دیا گیا ۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا اضافی چارج پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج عبدالحمید کے سپرد کیا گیا ۔راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا اضافی چارج پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج محمد خرم کو تفویض کیا گیا ۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا اضافی چارج نادیہ نسیم کو سونپا گیا ۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن کی کاپیاں تمام متعلقہ اداروں، وائس چانسلرز، پرنسپلز اور میڈیکل کالجز کو ارسال کر دی ہیں ۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام یونیورسٹیوں میں انتظامی امور کی بلاتعطل انجام دہی اور طلبہ کے تعلیمی معاملات کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے ۔اضافی چارج دینے سے تعلیمی اور انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments