سرائیکی وسیب کے وسائل لاہور منتقل ہورہے ،ظہور دھریجہ

سرائیکی وسیب کے وسائل لاہور منتقل ہورہے ،ظہور دھریجہ

سول سیکرٹریٹ کی بندش، ناجائز الاٹمنٹس امتیازی سلوک کی مثالیں

ملتان (لیڈی رپورٹر)سرائیکستان وطن پارٹی کے زیرِ اہتمام ملتان اور بہاولپور سول سیکرٹریٹس کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے پارٹی چیئرمین ظہور دھریجہ، سکندر پہوڑ، پرویز قادر خان، انور مہوٹہ ایڈووکیٹ، میاں شعیب ایڈووکیٹ اور بلال بزمی نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے پنجاب حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سول سیکرٹریٹ کی بحالی، سرائیکی وسیب کے لئے مساوی ترقیاتی بجٹ، روزگار کے مواقع اور سرائیکی صوبے کے قیام کا مطالبہ کیا۔ظہور دھریجہ نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے وسائل لاہور منتقل کئے جا رہے ہیں جبکہ مقامی عوام محرومی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ ماہ سرائیکستان رابطہ مہم شروع کی جائے گی تاکہ پانچوں ڈویژنوں میں عوام کو اپنے حقوق کے لئے متحرک کیا جا سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سول سیکرٹریٹ کی بندش، ناجائز الاٹمنٹس اور اختیارات کی مرکزیت وسیب کے ساتھ امتیازی سلوک کی مثال ہیں۔سکندر پہوڑ نے کہا کہ ملتان سول سیکرٹریٹ کی آسامیوں کے خاتمے سے واضح ہو گیا ہے کہ حکومت اس ادارے کو عملی طور پر ختم کرنا چاہتی ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...