پہلی مرتبہ قتل کی وارداتیں 23فیصد کم ہوگئیں،آئی جی

پہلی مرتبہ قتل کی وارداتیں 23فیصد کم ہوگئیں،آئی جی

کارروائیوں میں 230 سے زائد خطرناک جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا گیا سکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹرز میں سکیورٹی ڈویژن اسپورٹس ایرینا کا افتتاح

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے سکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹرز میں نو تعمیر شدہ سکیورٹی ڈویژن اسپورٹس ایرینا کا افتتاح کیا۔ ان کی آمد پر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان اور ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے ان کا استقبال کیا جبکہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے خصوصی دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔پروقار افتتاحی تقریب میں سابق آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجھار سمیت سینئر پولیس افسران، قونصل جنرلز اور مختلف ممالک کی سفارتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پہلی مرتبہ قتل کی وارداتوں میں تقریباً 23 فیصد کمی، اسٹریٹ کرائم میں 11.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جبکہ منظم جرائم کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے پولیس کارروائیوں میں 230 سے زائد خطرناک جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچے کے علاقوں میں سرگرم جرائم پیشہ عناصر پر بھی موثر انداز میں قابو پا لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہے ، جبکہ سیکیورٹی ڈویژن اور ایس ایس یو امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...