خواجہ سلمان کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

خواجہ سلمان کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

خواجہ سلمان کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ آپریشن تھیٹرز، آئی سی یو، کیتھ لیب، ایمرجنسی، وارڈز، کا تفصیلی معائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا تفصیلی دورہ کیا اور باقاعدہ افتتاح سے قبل ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، جدید طبی سہولیات، آپریشن تھیٹرز، آئی سی یو، کیتھ لیب، ایمرجنسی، وارڈز، تشخیصی یونٹس اور دیگر انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے ہسپتال میں نصب جدید طبی آلات، صفائی ستھرائی، مریضوں کی سہولیات، سکیورٹی، طبی عملے کی تیاری اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں ہسپتال میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس کے دوران ڈین میجر جنرل خرم شہزاد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر برگیڈیر محمد آصف چیمہ نے ہسپتال کی مجموعی تیاری، جدید طبی سہولیات، ہیومن ریسورس، طبی آلات کی تنصیب، سکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہر لحاظ سے مکمل طور پر فعال اور عالمی معیار کے مطابق تیار کیا جائے تاکہ افتتاح کے پہلے روز سے ہی عوام کو معیاری اور جدید امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات میسر آ سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...