ممکنہ سیلاب میں پولیس اورسیف سٹی کی خدمات پر مشاورت

ممکنہ سیلاب میں پولیس اورسیف سٹی کی خدمات پر مشاورت

ممکنہ سیلاب میں پولیس اورسیف سٹی کی خدمات پر مشاورت امام حسین ؓ کے چہلم کے دوران بھی ہرصورت برقرار رکھا جائے آر پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا محمدشہزاد آصف خان کی زیر صدارت ڈویژنل رابطہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی پی او سرگودھا، ایس پی آر آئی بی، سیف سٹی، آر اوز سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، پنجاب ہائی وے پٹرول، رائٹ مینجمنٹ پولیس اور ایس پی یو کے افسران نے شرکت کی، جبکہ ڈی پی او خوشاب، میانوالی اور بھکر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔آر پی او نے تمام پولیس اداروں کے مابین بہترین ورکنگ ریلیشن شپ اور باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران چہلم امام حسین ؓکے سیکیورٹی انتظامات، ممکنہ سیلاب کے دوران پولیس اورسیف سٹی کی خدمات، ٹریفک قوانین کے نفاذ اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اس موقع پر آر پی او محمدشہزاد آصف خان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال مثالی رہی، اسی تسلسل کو چہلم کے دوران بھی ہرصورت برقرار رکھا جائے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر پولیس اہلکاروں کوخصوصی تربیت دی جائے۔ تاکہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹاجا سکے ۔ آر پی او نے منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے پکار 15 کی کالز پر پولیس رسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنانے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...