ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت،نامعلوم ڈرائیور پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر )ٹریفک حادثہ میں نوجوان کے جاں بحق اور ایک شخص کے زخمی ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
مظفر آباد پولیس کو مقبول احمد نے بتایا کہ میرا بیٹا شہریار اپنے دوست کے ہمراہ کام سے واپس گھر آرہے تھے تیز رفتار ٹرک نمبری نے اوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہوکر موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میرا بیٹا شہریار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا دوست زخمی حالت میں نشتر ہسپتال داخل ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments