بھاٹی منصوبے کو 30 جولائی سے ٹریفک کیلئے کھولنے کی تیاری

بھاٹی منصوبے کو 30 جولائی سے  ٹریفک کیلئے کھولنے کی تیاری

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )بھاٹی چوک میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے تعمیر کیا جانے والا انڈر پاس آئندہ سات روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کو 30 جولائی سے ٹریفک کے لیے کھولنے کی تیاری جاری ہے۔

 جبکہ آخری مرحلے کے تعمیراتی کام تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ انڈر پاس تین لین پر مشتمل ہے اور اس کی مجموعی لمبائی تقریباً چار سو میٹر ہے ۔ منصوبے کو کروو شیپ ڈیزائن کے تحت تعمیر کیا گیا ہے ۔انڈر پاس کی تکمیل کے بعد آزادی چوک سے بھاٹی چوک آنے والی ٹریفک کو کچہری اور مال روڈ کی جانب جانے کے لیے سگنل فری راستہ میسر آئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...