مون سون:محکمہ ہاؤسنگ میں کنٹرول روم قائم

مون سون:محکمہ ہاؤسنگ  میں کنٹرول روم قائم

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر محکمہ ہاؤسنگ میں کنٹرول روم قائم،ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل کنٹرول روم کو فوکل پرسن مقرر کر دیا۔

کنٹرول روم میں افسران اور ملازمین کی تعیناتی کر دی گئی،سیکرٹری ہاؤسنگ کے احکامات پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ مون سون اور ہنگامی صورتحال میں بروقت رسپانس یقینی بنائے جائیں گے ،تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ قائم رکھا جائے گا،ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیے بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...