حکومتی سکیم میں زمینیں شامل کرنے کیخلاف کمشنرز کو فیصلہ کرنیکاحکم

حکومتی سکیم میں زمینیں شامل کرنے  کیخلاف کمشنرز کو فیصلہ کرنیکاحکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے پنجاب حکومت کی اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم میں زمینیں شامل کرنے کیخلاف درخواستوں پر خوشاب کے کمشنرز کو 30روز میں فیصلے کرنے کا حکم دیدیا۔

 شفقت احمد نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار کئی سالوں سے ان زمینوں میں کاشت کاری کر رہے ہیں،حکومت کی سکیم میں اراضی شامل ہونے سے درخواست گزاروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،یہ زمینیں حکومت پہلے ہی ایک اور سکیم میں شامل کر چکی ہے ،قانون کے مطابق دوبارہ ان زمینوں کو دوسری کسی سکیم میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...