مہنگائی نے عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا: اعجاز چودھری
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل سے اشیا کی قیمتیں بڑھ رہیں
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ عوام حکومتی معاشی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں اور مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار تبدیلی اور بنیادی سہولیات کے بڑھتے ہوئے اخراجات نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب سیلاب اور بارشوں نے معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے ، جبکہ دوسری جانب حکومتی نااہلی عوام کے لیے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل کے باعث اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، جس سے عام آدمی، مزدور اور کسان شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔محمد اعجاز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ روکا جائے ، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور کم آمدنی والے طبقات کے لیے خصوصی ریلیف پیکج متعارف کرائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments