سکاٹ لینڈ میں حملہ، سمندری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر زوہیب ارشد زخمی
سمندری (نمائندہ دنیا )سمندری کے رہائشی اور اسکاٹ لینڈ کی نیشنل پارٹی کے رکن ڈاکٹر زوہیب ارشد سکاٹ لینڈ میں ایک حملے کے دوران زخمی ہو گئے۔
انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔بین الاقوامی انسانی حقوق موومنٹ (IHPM) اسکاٹ لینڈ کے سینئر نائب صدر راجہ خلیل احمد نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نسل پرستانہ حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ کے کثیرالثقافتی معاشرے میں نسل پرستی، نفرت اور عدم برداشت کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے اسکاٹ لینڈ پولیس سے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments