بارشوں کے پیش نظر ستھرا پنجاب ایجنسی کا صفائی آپریشن تیز
اسسٹنٹ کمشنر رنگ زیب گورایہ نے کھرڑیانوالہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )مون سون بارشوں کے پیش نظر ستھرا پنجاب ایجنسی کا صفائی آپریشن تیز، اسسٹنٹ کمشنر نے ف علاقوں کا دورہ کیا ،اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگ زیب گورایہ نے کھرڑیانوالہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے نکاسی آب، نالوں اور گلیوں کی صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
اس موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی علی اینڈ رشید احمد کنسورشیم کے پروجیکٹ منیجر جلیل، تحصیل مینیجر محمد زبیر اور رورل آپریشن منیجر جاوید اسلم بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ موجود تھے ۔ انہوں نے صفائی آپریشن کی رفتار اور معیار کے حوالے سے بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورایہ نے کہا کہ مون سون سیزن کے دوران صفائی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی ممکن ہو اور شہریوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments