ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی اوپن ڈور پالیسی شہریوں کے مسائل کے حل کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی اوپن ڈور پالیسی  شہریوں کے مسائل کے حل کی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈی سی آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات تفصیل سے سنیں۔

اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین نے انفرادی اور اجتماعی نوعیت کے مسائل پیش کیے ، جن پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کرتے ہوئے مقررہ وقت میں میرٹ اور شفافیت کے ساتھ مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی شہری کو بلاوجہ سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانے دیے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...