ٹریکٹر سے گر کر 11 سالہ بچہ جاں بحق
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ کوٹ شاکر کے علاقے میں ٹریکٹر سے گر کر 11 سالہ بچہ ٹائر تلے آ جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ٹریکٹر ڈرائیور اظہر اپنے حقیقی بھانجے حماد کو ساتھ بٹھا کر ٹریکٹر میں ڈیزل ڈلوانے جا رہا تھا کہ راستے میں بچے کا ہاتھ پھسل گیا، جس کے باعث وہ ٹریکٹر سے نیچے گر کر ٹائر کے نیچے آ گیا۔حادثے کے بعد بچے کو فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت اڈا کوٹ شاکر کے ایک نجی کلینک منتقل کیا گیا، تاہم وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments