احمد پور سیال میں موٹر سائیکلوں میں تصادم،2نوجوان زخمی

احمد پور سیال میں موٹر سائیکلوں  میں تصادم،2نوجوان زخمی

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)احمد پور سیال کے علاقے بستی سیال کوٹ والی پل، نزد محمود کوٹ جھنگ روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے رانا جمیل میموریل ہسپتال، گڑھ موڑ احمد پور سیال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گریز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...