حسو بلیل کے علاقے نیکوکارہ میں نابینا بچے کیساتھ زیادتی
گڑھ مہاراجہ ( نمائندہ دنیا) حسو بلیل کے علاقے میں اوباش نے نابینا بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
نیکوکارہ کے رہائشی ارشاد نے تھانہ گڑھ مہاراجہ میں درخواست میں الزام عائد کیا کہ ملزم مدثر شاہ میرے نابینا بھانجے (ا،ح)کو دم کرنے کے بہانے اپنے ڈیرہ اسلام والا پر لے گیا اور رات کو زیادتی کا نشانہ بنایا صبحِ جب بچے کو لینے موقعہ پر پہنچے تو اسکی حالت غیر تھی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments