گھراور دفترسے لاکھوں روپے ،زیورت ،سامان چوری

گھراور دفترسے لاکھوں روپے ،زیورت ،سامان چوری

ٹرانسفارمر، پیٹر انجن، موٹریں بھی غائب،گوجرہ کے نواح میں3وارداتیں

فیصل آباد،گوجرہ(سٹی رپورٹر،نمائند ہ دنیا)متعدد وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے ، زیورات ودیگر سامان لوٹ لیاگیا ۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں سخاوت کے گھر سے چور رات کی تاریکی میں چھت کے راستے داخل ہوئے اور الماریوں کے تالے توڑ کر زیورات، نقدی، موبائلز، ایل ای ڈی، کپڑے اور لاکھوں مالیت کا دیگر سامان لے گئے ۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے سے ریاض کے دفتر کے تالے توڑ کر چورلیپ ٹاپ، نقدی، کیمرے ، انٹرنیٹ ڈیوائسز اور دیگر قیمتی سامان لے گئے۔

تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں فیسکو کی جانب سے نصب بجلی کا ٹرانسفارمر، تاریں اور دیگر سامان ، اسی علاقے سے ہی سلیم کی زرعی اراضی سے پیٹر انجن، ٹیوب ویل، پنکھے ، بجلی کی تاریں، موٹریں اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں علی رضا موبائل پر کال سنتے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزموں نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل اور نقدی چھین لی ۔گوجرہ کے نواحی چک نمبر 287 ج ب کا تنویر شہر مو ڑ پر کھڑا تھا کہ چورو ں نے اسکی جیب سے دو موبا ئل اور ہزارو ں روپے نقدی نکا ل لی۔چک نمبر 372 ج ب کا طارق محمود اہلیہ کے ہمراہ رکشہ میں شہر آ رہا تھا کہ اسکی اہلیہ کے پرس سے چور نے موبا ئل اور ہزارو ں روپے نقدی نکا ل لی جبکہ چک نمبر 316 ج ب کے طارق نے اپنی موٹر سا ئیکل ڈیرہ پر کھڑی کی ہو ئی تھی جو چورلے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...