شادی کا جھانسہ دیکر خاتون سے متعدد بار زیادتی ،مقدمہ درج
ملزم ارسلان (ف)کوغیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل اور ہراساں بھی کرتارہا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ طور پر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے اور نازیبا ویڈیو زریکارڈ کر کے بلیک میل کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے (ف)نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ارسلان نے شادی کا جھانسہ دے کر اسے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران انکے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی جبکہ ملزم نے اسکی غیر اخلاقی ویڈیوز ریکارڈ کر کے اسے بلیک میل اور ہراساں و پریشان بھی کیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments