نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں غلام رسول نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے روک لیا اور اس سے ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا اور آنکھیں بند کر کے چند قدم چلنے کا بول کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments