گورنر سندھ کا دارالسکون کا دورہ، خصوصی بچوں کے ساتھ وقت گزارا
کراچی(این این آئی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے دارالسکون کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خصوصی بچوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا اور ان سے بے پناہ شفقت و محبت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ ان معصوم بچوں کی محبت، خلوص اور مسکراہٹیں ان کے لیے ایک ناقابلِ فراموش احساس ہیں۔بعد ازاں گورنر سندھ نے دارالسکون میں مرحوم ڈاکٹر فیصل ندیم کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دارالسکون میں خدمات انجام دینے والی سسٹرز خصوصی بچوں کی جس محبت، ایثار، شفقت اور لگن کے ساتھ پرورش اور دیکھ بھال کر رہی ہیں، وہ قابلِ تقلید اور لائقِ تحسین ہے ۔ انہوں نے سسٹر نرگس اور ان کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان بچوں کی مائیں ان کے ساتھ موجود نہیں، لیکن یہ سسٹرز انہیں حقیقی ماں جیسی محبت، توجہ اور احساسِ تحفظ فراہم کر رہی ہیں۔ان بچوں کی معصوم مسکراہٹیں اور بے غرض محبت ہمیں انسانیت، ایثار اور خدمتِ خلق کا حقیقی درس دیتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments