ڈاکٹر فاروق ستار کی مقتول رضا علی کے اہل خانہ سے تعزیت

ڈاکٹر فاروق ستار کی مقتول  رضا علی کے اہل خانہ سے تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ نوجوان کاروباری شخصیت مقتول رضا علی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

 اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے سوگوار خاندان کو یقین دلایا کہ ایم کیو ایم پاکستان اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف کے حصول کے لیے ہر ممکن اخلاقی اور قانونی تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ رضا علی کے والدین کے مطالبات جائز ہیں، سفاکانہ قتل میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...