یومِ شہدائے سندھ پولیس پر سی ویو پرریس کاانعقاد
ریس میں آئی جی سمیت اعلیٰ پولیس افسران، خواتین، نوجوانوں کی شرکتشہدا کی قربانیوں کو خراج عیدت، فاتحین میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)یومِ شہدائے سندھ پولیس کے موقع پر کراچی میں ‘‘شہداء رن 2026ء’’ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں پانچ ہزار سے زائد شہریوں نے جوش و خروش سے شرکت کرتے ہوئے سندھ پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ اور Born2Run کے اشتراک سے منعقد ہونے والی پانچ کلومیٹر طویل ریس سی ویو سے عبدالستار ایدھی ایونیو تک منعقد ہوئی، جبکہ اس کا آغاز اور اختتام بھی اسی روٹ پر کیا گیا۔ریس میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر سمیت سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران، اہلکاروں، سماجی شخصیات، ایتھلیٹس، خواتین، بچوں، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ سندھ پولیس کے دو ہزار سے زائد شہداء نے صوبے کے امن و امان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جن کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔سندھ پولیس ملک، صوبے اور شہر کے امن کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات اور جرائم سے دور رہتے ہوئے کھیلوں، دوڑ اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیں۔ ریس کے اختتام پر مردوں اور خواتین کی کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments