جماعت اسلامی خدمت اور دیانت کی علامت ،منعم ظفر

جماعت اسلامی خدمت اور دیانت کی علامت ،منعم ظفر

عوامی مسائل کے حل کے لیے پبلک ایڈ کمیٹی کی خدمات قابلِ قدر ہیںپبلک ایڈ ڈیجیٹل پورٹل 2.0 کا آغاز خوش آئند ،ادارہ نورحق میں کنونشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی خدمت، امانت اور دیانت کی علامت ہے ، عوامی مسائل کے حل کے لیے پبلک ایڈ کمیٹی کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ پبلک ایڈ ڈیجیٹل پورٹل 2.0 کا آغاز خوش آئند ہے ،موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے جدید ذرائع کو موثر انداز میں استعمال کرنا ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے تحت منعقدہ پبلک ایڈ کنونشنسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و صدر پبلک ایڈ کمیٹی سیف الدین ایڈووکیٹ،سیکریٹری پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی واضلاع کے صدور نے خطاب کیااس موقع پر نائب صدر و کے الیکٹرک کمپلنٹ سیل کے انچارج عمران شاہد،پبلک ایڈ کمیٹی شعبہ تعلیم کے انچارج ابن الحسن ہاشمی،نائب صدر شاہد فرمان پبلک ایڈ کمیٹی نادرا سیل کے انچارج طاہر امیر الحسن، مختلف اضلاع کے ذمہ داران، پبلک ایڈ کمیٹیوں اضلاع کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔کنونشن میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے اضلاع کے ذمہ داران میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔منعم ظفر خان نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی نظریاتی سیاست کے ساتھ ساتھ عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ یہ جماعت معاشرے کے محروم طبقات کی آواز بنتی ہے ، مظلوموں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتی ہے ، عوام کے زخموں پر مرہم رکھتی ہے اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہر سطح پر کردار ادا کرتی ہے ۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کے جان و مال کے تحفظ، مسائل کے حل اور خدمتِ خلق کی علامت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...