چنیوٹ:52 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کے تحت چنیوٹ پولیس نے جولائی کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری رکھتے ہوئے 52 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے 28.8 کلوگرام چرس، 11 کلوگرام سے زائد ہیروئن اور 534 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھجوا دیا گیا ہے ۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments