سید حسن مرتضیٰ کا آزاد کشمیر انتخابات پر تحفظات کا اظہار
پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں کو ضروری سہولیات فراہم نہیں کی گئیں
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں کو ضروری سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، جبکہ دیگر جماعتوں کے نمائندوں کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد ووٹرز کے نام ووٹر لسٹ میں درج پتوں پر موجود نہیں تھے ، جس پر انتخابی نظام کا جائزہ لیا جانا چاہیے ۔محسن نقوی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری ہر شخص سے شفقت سے ملتے ہیں، اس تناظر میں ان کے بیان کو دیکھا جانا چاہیے ۔ مولانا فضل الرحمٰن کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اس نوعیت کے بیان کی توقع نہیں تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments