پیپلز پارٹی کے رانا فاروق سعید کا وزیراعظم سے استعفے اور نئے انتخابات کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کے رانا فاروق سعید کا وزیراعظم  سے استعفے اور نئے انتخابات کا مطالبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔

 اس لیے ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کے لیے نئے عوامی مینڈیٹ کی ضرورت ہے ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، جبکہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اخلاقی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفیٰ دینا چاہیے تاکہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام سے بچ سکے ۔انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور مسائل کا حل شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد اور عوامی مینڈیٹ کے احترام میں مضمر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...