ضلعی افسروں کاجلوس کے روٹس کا انتظامی،سکیورٹی جائزہ

 ضلعی افسروں کاجلوس کے روٹس کا انتظامی،سکیورٹی جائزہ

ستھرا پنجاب اور واسا کی صفائی ، سیوریج ، نکاسی آب انتظامات کا بھی جائزہ ،ہدایات جاری

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بابر دین نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور پاک فوج کے افسروں کے ہمراہ جھنگ کے مختلف علاقوں اور جلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی و انتظامی امور سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ چہلم پر عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب اور واسا کی جانب سے صفائی ، سیوریج اور نکاسی آب کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس، مجالس کے مقامات اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات برقرار رکھے جائیں جبکہ واسا کی ٹیمیں نکاسی آب کے حوالے سے مکمل طور پر متحرک رہیں ۔تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور حکومتی ہدایات و ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...