گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر چور موبائل اور نقدی لے اڑے

 گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر چور موبائل اور نقدی لے اڑے

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے سے فیسکو کا ٹرانسفارمر اور دیگر سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم موبائل فون اور نقدی لے اڑے ۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں انس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم گھر میں داخل ہوئے اور الماری سے نقدی اور موبائل فون چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں فیسکو کی جانب سے نصب کیا گیا بجلی کا ٹرانسفارمر اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چور رات کی تاریکی میں چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں شہزادکے ہاسٹل سے ملزم اسکی غیر موجودگی میں لیپ ٹاپ، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...