ماہ ربیع الاول میں سیرت کانفرنسز کرائی جائینگی :علماکونسل
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی علماکونسل ڈویژن فیصل آباد کا ماہانہ مشاورتی اجلاس جامعہ فرقانیہ 47منصورا ں میں ہوا ،صدارت مہمان خصوصی صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب مولانا اعظم فاروق نے کی ۔
ڈویژنل سرپرست مفتی ولی اللہ ،ڈویژنل صدر مولانا عابد فاروقی ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری مولانا کرم داد حذیفی،ضلعی صدر مولانا نعیم طلحہ، ضلعی جنرل سیکرٹری قاری ثاقب عزیز ودیگر عہدیداران و ممبر ان نے شرکت کی۔اپنی اپنی رائے کا اظہار خیال کرتے علمانے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں اس سال بھی سیرت کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔اگست میں تمام پروگرام استحکام پاکستان کے نام سے کئے جائینگے ۔یوم آزادی کامرکزی پروگرام چیئرمین مرکزی علما کونسل صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی کی مشاورت واجازت سے 13اگست کو جامعہ قاسمیہ میں ہوگا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments