تحقیق پر مبنی مصنوعات کی تجارتی مارکیٹنگ ناگزیر :ڈاکٹر حماد بدر

 تحقیق پر مبنی مصنوعات کی تجارتی مارکیٹنگ ناگزیر :ڈاکٹر حماد بدر

گلوکووائپ کی کامیابی کا سفر ایک دہائی قبل شروع ہوا:ڈاکٹر راجہ عادل سرفراز

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے بزنس انکیوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حماد بدر نے کہا ہے کہ معاشی ترقی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار ترقی کے حصول کیلئے کاروباری صلاحیتوں کا فروغ اور تحقیق پر مبنی مصنوعات کی تجارتی بنیادوں پر کامیاب مارکیٹنگ ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس انکیوبیشن سینٹر کے زیر اہتمام سیمینار برائے فرام پروڈکٹ ٹو مارکیٹ:دی گلوکووائپ کیس سٹڈی سے خطاب کرتے کیا۔ ڈاکٹر حماد بدر نے کہا کہ بزنس انکیوبیشن سینٹر ایسا کاروباری ماحولیاتی نظام تشکیل دینے کیلئے پرعزم ہے جہاں اختراعی خیالات کو مارکیٹ کیلئے موزوں مصنوعات اور کامیاب کاروباری منصوبوں میں ڈھالا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سینٹر طلبہ اور محققین کو کامیاب کاروباری شخصیات، سائنس دانوں اور مارکیٹنگ کے ماہرین سے براہِ راست سیکھنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ اختراع، تجارتی کاری اور کاروباری ترقی کے عملی پہلوؤں سے آگاہ ہو سکیں۔شعبہ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر، سینٹ آرگینک فوڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر راجہ عادل سرفراز نے کہا کہ گلوکووائپ کی کامیابی کا سفر تقریباً ایک دہائی قبل شروع ہوا، جس میں کئی برسوں کی تحقیق، مصنوعات کی بہتری اور تجارتی چیلنجز کا سامنا کرنے کے بعد یہ جدت مارکیٹ تک پہنچ سکی۔ ایم اینڈ کمپنی کے سی ای او صہیب مگھیرا صدیقی نے کہا کہ جامعات میں ایسی بے پناہ صلاحیت موجود ہے جو سائنسی شواہد، انفرادیت اور اخلاقی اصولوں پر مبنی تحقیق کی بدولت معاشرے کیلئے تجارتی طور پر کامیاب اور مفید مصنوعات تیار کر سکتی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر روبینہ رشید اور ڈاکٹر شہباز ناصر خاں نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...