چہلم شہدا کربلا:ضلع بھر میں 150 ریسکیورز ڈیوٹی پر مامور رہے

چہلم شہدا کربلا:ضلع بھر میں 150  ریسکیورز ڈیوٹی پر مامور رہے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہدائے کربلا کے چہلم موقع پر ضلع بھر میں ریسکیو 1122 ہائی الرٹ رہی، 150 سے زائد ریسکیورز ڈیوٹی پر مامور رہے ۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کی زیرِ نگرانی چہلم پر ضلع چنیوٹ میں 8 مقامات چکن ہٹ چوک جتھوتھان، امام بارگاہ مہاجرین، امام بارگاہ ٹھٹھی شرقی، رجوعہ سادات، شہید چوک، امام بارگاہ محفلِ شاہِ خراسان بھوآنہ، سانگرہ سادات لالیاں اور ٹھٹھی بالا راجہ لالیاں خصوصی ڈیوٹیاں انجام دی گئیں ۔مجالسِ عزا ، جلوسوں کو میڈیکل کوریج فراہم کرنے کے لیے ریسکیو ایمبولینسز، موٹر بائیک ریسکیو سروس اور فائر وہیکلز تعینات کیے گئے ۔ تنگ گلیوں اور گنجان آباد علاقوں میں موٹر بائیک ریسکیو سروس فعال رکھی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...