مارکیٹ میں خاتون اور مسافر جیب تراشوں کے ہتھے چڑھ گئے

مارکیٹ میں خاتون اور مسافر  جیب تراشوں کے ہتھے چڑھ گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں خریداری کیلئے آئی خاتون جیب تراشوں کے ہتھے چڑھ گئی۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے انارکلی بازار میں ملائکہ نامی خاتون خریداری میں مصروف تھی کہ جیب تراشوں نے اسکے پرس میں سے نقدی اور موبائل چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تھانہ منصور آباد کے علاقے شیخوپورہ روڈ پر شکیل رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران جیب تراشوں نے جیب میں سے نقدی اور موبائل چوری کر لیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...