چہلم شہدائے کربلاپرمرکزی جلوس کے سخت سکیورٹی انتظامات
کمالیہ(نمائندہ دنیا )چہلم شہدائے کربلاکے موقع پر اے کٹیگری کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ ایوان حسین ؓ سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا معلیٰ ریلوے اسٹیشن جا کر اختتام پذیر ہوا ۔
جلوس کے تمام راستوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔ ریسکیو 1122 ، میڈیکل سٹاف ، سول ڈیفنس کے اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری سمیت دیگر محکمہ جات کے اہلکارجلوس کے تمام راستوں پر اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے ۔جلوس کے شرکانے تمام راستے سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کرتے حضرت امام حسین ؓ کو پرسہ دیا ۔ جلو س کے دوران ڈی سی ٹوبہ ماہم آصف ملک نے ڈی پی او ٹوبہ اخلاق اللہ تارڑ ، اے سی کمالیہ ارم شہزادی اور انتظامیہ کے دیگر افسران کے ہمراہ تمام انتظامات کا جائزہ بھی لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments