دوران ِڈکیتی ساتھی کی ہلاکت پر اشتہاری ملزم 13 سال بعد گرفتار

دوران ِڈکیتی ساتھی کی ہلاکت پر  اشتہاری ملزم 13 سال بعد گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزم کو 13 سال بعد گرفتار کرلیاگیا۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں ملزم 13سال قبل ارشد نامی شہری سے فیضان مدینہ کے قریب اسلحہ کے زور پر نقدی چھین کر فرار ہو گئے تھے ۔ شہری نے موقع پر موجود گارڈ کو ساتھ لیا اور ملزموں کا تعاقب کرنا شروع کر دیا۔ اس دوران ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جسکی زد کی آ کر انکا ایک ساتھی ہلاک ہو گیا تھا۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاکر کارروائی کرکے روپوش اشتہاری ملزم علی شیر کو گرفتار کر لیااور ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...