محکمہ لائیو سٹاک کی زیرنگرانی سدھار میں بھینس دودھ مقابلہ
ذوالفقار واہلہ ، رانا عدیل ،سبحان جٹ،رائے احسن کی بھینسوں نے مقابلہ جیت لیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک کی زیرنگرانی چک64 ج ب سدھار میں بھینس دودھ مقابلہ منعقد ہوا جس میں ذوالفقار واہلہ اور رانا عدیل کی بھینس بلبل نے 25.445کلوگرام دودھ دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔سبحان جٹ اور رائے احسن نزاکت کی بھینس سندری نے 25.435 کلوگرام کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان رانا عماد اظہر،میاں عمران،رائے سلمان سعید،عمران مصطفی سیال،حافظ مدثر عزیز، میاں ناصر،رانا خاقان شوکت،چوہدری علیم گل،میاں عتیق،مجاہد سلیم ودیگر نے پوزیشن ہولڈر میں انعامات تقسیم کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments