ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کامفت سبزی منصوبے پر عملدر آمد کا جائزہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گلزار شاہد نے سانجھی سبزی، مفت سبزی منصوبے پر عملدر آمد کے جائزہ کیلئے گورنمنٹ سیڈ فارم 357 ج ب گوجرہ کا دورہ کیا۔
منصوبے کے تحت دو ایکڑ رقبہ پر کاشت کی گئی بھنڈی کی فصل کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر فارم منیجر نوشابہ نرگس بھی موجود تھیں،ڈپٹی ڈائریکٹر نے فارم منیجر کو موسمِ سرما کی سبزیوں جن میں گاجر، مولی، شلغم، پالک، ساگ اور دھنیا سمیت دیگر اقسام کے بیج بھی فراہم کیے ، ان سبزیوں کی کاشت وسط ستمبر میں کی جائیگی تاکہ منصوبے کے تحت عوام کو معیاری اور تازہ سبزیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ گلزار شاہد نے کہا مفت سبزی منصوبے پر مؤثر انداز میں عملدرآمد جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments