رکشہ اور ٹرالی ٹریکٹر میں تصادم ،خواتین سمیت چار افرا د زخمی

رکشہ اور ٹرالی ٹریکٹر میں تصادم  ،خواتین سمیت چار افرا د زخمی

چنیوٹ،لالیاں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) رکشہ اور ٹرالی ٹریکٹر میں تصادم ،خواتین سمیت چار افرا د زخمی ہوگئے ۔

لالیاں سانگرہ روڈ نواب چوک کے قریب ایک رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی ٹکر اگئے جس سے آسیہ بی بی زوجہ مظہر 24 سال،فاطمہ بی بی زوجہ حیات 85 سال،زینب بی بی زوجہ مشتاق 48 سا ل اورعمران 27 سال سکنہ لالیاں زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...