جواں سالہ ذہنی معذور لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

 جواں سالہ ذہنی معذور لڑکی  کرنٹ لگنے سے جاں بحق

بچیانہ( نمائندہ دنیا )ذہنی معذور لڑکی پنکھے سے کرنٹ لگنے پر جاں بحق ہوگئی۔

نواحی چک نمبر562 گ ب کے رہائشی ملک امجد کی جواں سالہ ذہنی معذور بیٹی کائنات گذشتہ صبح گھر میں پنکھا اٹھانے لگی کہ پنکھے میں اچانک کرنٹ آجانے پر اُسے بجلی کا شدید جھٹکا لگاجس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ بیٹی کی اچانک موت پر علاقے کی فضا سوگوار رہی۔ متوفیہ کو مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...