منڈیر شریف میں ماہانہ سبیلِ محبت محفل کااہتمام
کمالیہ(نمائندہ دنیا )حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی بارگاہ میں غلامانِ سخی کامل اور بزمِ سخی کامل کمالیہ کی جانب سے ماہانہ سبیلِ محبت کا اہتمام کیا گیا۔
یہ روحانی و عقیدت بھری محفل منڈیر شریف، پیر شاہ بخاری روڈ، حاجی چوک کمالیہ میں ہوئی۔ محفل میں عاشقانِ اہلِ بیتؓ نے شرکت کی اور حضرت امام حسینؓ و شہدائے کربلا کی بارگاہ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے ۔ اس موقع پر شرکاء نے بارگاہِ رسالت ؐ میں درود و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ محفل کے اختتام پر حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments