پولیس کی کارروائی، 25 لٹر شراب برآمد، ملزم گرفتار

 پولیس کی کارروائی، 25 لٹر شراب برآمد، ملزم گرفتار

پٹرولنگ پوسٹ بوڑیوال کی ٹیم نے ملزم بلال سے 25 لٹر شراب برآ مد کی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 25 لٹر مبینہ ناجائز شراب برآمد کر لی۔ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول مرزا انجم کمال کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ بوڑیوال کی ٹیم نے دورانِ گشت ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران اس کے قبضے سے 25 لٹر مبینہ ناجائز شراب برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد بلاول ولد شفقت، سکنہ فیصل آباد کے نام سے ہوئی۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے کامیاب کارروائی پر سب انسپکٹر زاہد اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں پر امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...