شہری سے رشوت مانگنے پر گزری تھانے کے 3اہلکار معطل
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے گزری تھانے میں تعینات پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کو ہراساں کرکے مبینہ طورپر30 ہزارروپے بطوررشوت وصول کرنے کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔۔۔
ویڈیو میں گزری تھانے میں عرصہ درازسے تعینات پولیس اہلکاروں نے گاڑی سوارشہری کومبینہ طورپردھمکایا اور ہراساں کیا۔ہیڈ کانسٹیبل راجا خالد کے حکم پر پی سی فیاض حسین نے مبینہ 30 ہزاررقم وصول کی، پی سی محمد علی کا کہنا ہے ہم نے پھٹک سے بچنا ہوتا ہے اگر ہم تمھاری ایف آئی آر کریں گے تو صبح ہمیں کورٹ جانا پڑے گا۔پولیس اہلکاروں کی شہری کو ہراساں کر کے مبینہ طور پر رشوت وصول کرنے کی ویڈیو سامنے آئے پر ایس ایس پی ساؤتھ نے ایکشن لیتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنیوالے تینوں اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔معطل اہلکاروں میں کانسٹیبل راجا خالد محمود، محمد علی اور ریٹائرڈ آرمی سے بھرتی ہونے والے کانسٹیبل فیاض حسین شامل ہیں۔ تینوں اہلکاروں کو انکوائری مکمل ہونے تک پی ایچ کیو گارڈن سسپنڈ کمپنی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments