4سالہ بچی 12 اگست تک بازیاب کرانے کا عدالتی حکم

4سالہ بچی 12 اگست تک بازیاب کرانے کا عدالتی حکم

سندھ ہائیکورٹ کی ایس ایس پی کو پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے 4سالہ بچی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر کو ہدایت کی کہ 12 اگست تک بچی بازیاب کرکے عدالت میں پیشرفت رپورٹ جمع کرائی جائے ۔ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار شاہین بی بی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انکی 4سالہ بیٹی مبینہ اغوا کے واقعے کے بعد سے لاپتہ ہے اور پولیس اب تک اسے بازیاب کرانے میں ناکام رہی ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ شاہین بی بی نے 4سال قبل شوہر سردار علی سے خلع حاصل کرلی تھی۔ بعد ازاں وہ پنجاب سے اپنی والدہ سے ملاقات کیلئے کراچی کے علاقے کامران چورنگی آئیں، جہاں انکے سابق شوہر سردار علی اور دیگر رشتہ داروں نے مبینہ طور پر انہیں اور ان کی بیٹی کو اغوا کرلیا۔ وکیل کے مطابق 17 روز بعد شاہین بی بی کی والدہ کی کوششوں سے پولیس نے شاہین بی بی کو تو بازیاب کرالیا، تاہم انکی 4سالہ بیٹی تاحال لاپتہ ہے اور اسکا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ ماتحت عدالت شاہین بی بی اور انکی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے چکی ہے ، لیکن پولیس عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کر رہی۔دلائل سننے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی ملیر کو ہدایت کی کہ چار سالہ بچی کو 12 اگست تک بازیاب کرکے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...