سابقہ رنجش کی بنا پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنادیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر خاتون کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔
تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں رخسانہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اسے سابقہ رنجش کی بناء پر گھر میں گھس کر قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments